MAI TERE QURBAN BY MAHIRA ZAYNAB KHANN episode 5 "اس خاردار راستے پر چلنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، اس کے انجام پر صرف آپ کا دل لہولہان ہوگا اور کچھ بھی نہیں۔۔" اس کا لہجہ تو عام سا تھا۔ پھر بھی ریشام کو لگ رہا تھا جیسے کوئی نوکیلے کانٹے ہیں جو اسے اندر ہی اندر چھب رہے ہیں۔ "میرے دل کے مرہم کے لئے تم ہو نا" سیاہ آنکھوں میں نمی چمک رہی تھی۔ لیکن ہونٹوں پر دھیمی سی مسکراہٹ تھی "میں کبھی بھی آپ کی حوصلہ افزائی نہیں کروں گا" اس کا انداز اٹل تھا۔ "ایک دن تم مان ہی جاو گے" "دعا کیجئے گا ریشام بی بی کے وہ دن کبھی نہ آئے۔۔ اگر ایسا ہوا تو سعدین حویلی تباہیوں کا منہ دیکھے گی، میں آپ کو اپنی انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہتا۔۔ بہتر ہوگا کے آپ یہ بات سمجھ جائیں" اسے اپنے لہجے کی سختی کا اندازہ تھا۔ لیکن یہاں وہ نرمی سے ہر گز کام نہیں لے سکتا تھا۔ اس سر پھری لڑکی کے بڑھتے قدموں کو روکنے کا ایک یہی واحد حل تھا جو اسے اس وقت سوجھ رہا تھا۔ "سب کچھ میرے سمجھنے کے لئے رہ گیا ہے؟" مکئی کے دانے اس کی ہتھیلی سے پھسل کر نیچے جا گرے تھے۔ اس کی...